وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) بشیر میمن کو پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سندھ کا صدر بنا دیا گیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ( ن ) لیگ کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بشیر میمن کو عہدہ دیئے جانے کے حوالے سے بتایا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف صاحب نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 7, 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف صاحب نے شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر کر دیا
دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے
Be pic.twitter.com/hcEl93OAJV
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی صدر شہباز شریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ ( ن ) سندھ کا صدر بنادیا ہے جبکہ شاہ محمد شاہ کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کی جانب سے دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی شیئر کیا گیا۔
یاد رہے کہ بشیر میمن نے گزشتہ روز مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی۔