حکومت پاکستان نے اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانیوں کو محدود مدت تک ایران کا سفر کرنے سے روک دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹریول ایڈوائزری میں پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسرائیل کےحملوں کےپیش نظر محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں، حکومت اپنےشہریوں کی سلامتی وحفاظت کےحوالےسےصورتحال پرگہری نگاہ رکھےہوئےہے جبکہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئےضروری اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔






















