وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اچانک بڑے اضافے کو مالی ’ فحاشی‘ قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اورمراعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا، تنخواہوں اور مالی مراعات میں یہ غیر معمولی اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔






















