انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025 کے لئے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کل سے لارڈز میں مدمقابل ہوں گی جبکہ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
جنوبی افریقی پلیئنگ الیون
جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025 کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں کپتان ٹیمبا باووما، ایڈن مارکرم، رائن ریکلٹن، ویان ملڈر اور ٹرسٹن سٹبز شامل ہیں۔
ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریانے، مارکو یانسن، کیشوو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی بھی پلئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
آسٹریلوی پلیئنگ الیون
آسٹریلیا کی جانب سے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین اور کیمرون گرین شامل ہیں۔
اسٹیواسمتھ ، ٹریوس ہیڈ،بیو ویبسٹر،ایلکس کیری،پیٹ کمنز، میچل اسٹارک ،نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ کو بھی پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔






















