وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو وطن واپسی پروگرام کے تحت ان کے ممالک واپس بھیجا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز سمیت غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی واپسی کا عمل یکم اپریل 2025 سے شروع کیا گیا۔ اب تک دو لاکھ 16 ہزار 103 افراد کو ان کے ممالک واپس بھیجا جا چکا ہے۔
اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے رضاکارانہ وطن واپسی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 11 لاکھ دو ہزار 441 غیر قانونی غیر ملکی واپس بھیجے گئے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں خصوصاً افغان شہریوں کو ایک بار پھر رضاکارانہ وطن واپسی کی ہدایت کی ہے۔خواتین، بچوں اور بزرگ افراد کے ساتھ باعزت سلوک یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ خوراک اور صحت کی سہولیات کا بھی انتظام موجود ہے۔






















