کراچی کے علاقے ملیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 9 کلومیٹر زیرزمین تھی۔
زلزلے کا مرکز ملیر سے 4 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
دوسری جانب اورماڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ اس زلزلے کی شدت 3.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین رہی جبکہ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دونوں زلزلوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔






















