آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے ون ویلنگ اورہلڑبازی کے خلاف ایکشن تیزکرنےکےاحکامات جاری کردئیے۔
آئی جی اسلام آبادسید علی ناصررضوی نے کہاسڑکوں پر غیرقانونی کھیل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ہر افسراپنےعلاقوں میں اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن جاری رکھیں، تفریح گاہوں میں فیمیلیز کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عید کےدوسرے روزبھی پولیس کے 1500 سےزائد اہلکارڈیوٹی پر تعینات ہیں،300 ٹریفک افسران بھی سڑکوں پرٹریفک روانی یقینی بنانےمیں مصروف ہیں،دامن کوہ، لیک ویو پارک میں فیمیلیزکےعلاوہ منچلوں کو جانےکی اجازت نہیں دی جائےگی،نوجوان لڑکے ایسے غیرقانونی فعل سے اجتناب کریں،شہری کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 ہر کال کریں۔






















