ملک بھر میں عید کے دوسرے روز مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہو گئے۔
کروڑ لعل عیسن میں تیز رفتاربس الٹ گئی،حادثےمیں دو افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے،ڈیرہ اسماعیل خان میں کار بےقابوہوکرکھائی میں جاگری،دوبھائیوں اور بچوں سمیت چار افرادجاں بحق ہوگئے۔
گھوٹکی میں ٹرک اورمویشی لے جانے والی گاڑی میں تصادم کے نتیجےمیں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے،ایک اور واقعہ میں خیرپورگمبٹ کے قریب ٹریلر نے زائرین کے رکشہ کو کچل دیا،حادثے میں دو افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوئے۔
جہلم میں جی ٹی روڈ پر دو گاڑیاں ٹکرا گئیں ۔۔ ایک شخص جاں بحق ہوا،میاں چنوں کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے ایک شخص جان سے گیا۔
میاں چنوں، سیالکوٹ، جہلم اور گھوٹکی میں حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے،شانگلہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افراد زخمی ہوگئے۔






















