صحرائے تھر کے رن آف کچھ میں پاک،بھارت سرحد پر پاکستان رینجرز سندھ کے جوانوں نے عیدالاضحیٰ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد جوانوں کے حوصلے مزید بلند ہیں اور وہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں، عید کے موقع پر جوانوں نے نعرے لگائے، ایک دوسرے سے گلے مل کر خوشیاں بانٹیں اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی۔
رینجرز کے جوانوں نے اپنے پیاروں سے دوری کے باوجود وطن کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔
کرنل وسیم نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔
جوانوں نے بتایا کہ فیملی کی یاد تو آتی ہے لیکن وطن کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔
عید کی تقریب میں کھانوں کا اہتمام کیا گیاجبکہ جوانوں کو میٹھائیاں اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔






















