وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چناب میں اتنا پانی نہیں آرہا جتنا ہونا چاہیے۔ بھارت کو روایتی جنگ میں ہرایا اب پانی کی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے تاریخ رقم کی ۔ دشمن اب تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ بھارت کو پانی کی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا ایک شخص کی سیاست کرنی ہے یا پاکستان کی ۔ تحریک انصاف کی قیادت کے بہت سے لوگ رابطے میں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں ۔ عالمی ادارے بھی اسے تسلیم کر رہے ہیں ۔ پاکستان کو ترقی کی راہ ہر ڈال دیا ۔ مستقبل مزید بہتر ہوگا۔





















