وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کر کے اپنے کارکنوں کو مشکلات میں ڈالے گی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کوئی تیاری نہیں، پی ٹی آئی احتجاج کر کے اپنے کارکنوں کو مشکلات میں ڈالے گی۔ سیاسی معاملات سے قبل پی ٹی آئی عوامی مسائل پر توجہ دے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پہلے چارٹر آف اکانومی پر دستخط کریں، پھر ذاتی سیاسی چیزوں پر بات ہوجائے گی، اپوزیشن لیڈر الیکشن کمشنر کی تعینات کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کی پیش کش کاجواب دیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ گزشتہ ماہ بھارت نے پاکستان پر بغیر کسی وجہ کے حملہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت اب پوری دنیا میں رسوا ہوگیا،مودی منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ بیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر مبارکباد کے مستحق ہیں، حکومت کے بروقت فیصلوں سے پاکستان کو استحکام ملا۔





















