وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس تہوار کی برکات سمیٹنے کی توفیق دے۔ حضرت ابراہیمؑ کے اللہ تعالیٰ پر توکل سے انسانیت سرخرو ہوئی، آج حضرت اسماعیل ؑ کے آداب فرزندی اور جذبہ ایثار کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی سے قرب خداوندی سے شرف یاب ہوسکتے ہیں۔ آج ارض وطن پرجانیں قربان کرنے والوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا۔ معرکہ حق بنیان المرصوص کے شہدا کے طفیل آج یہ تہوار منارہے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی و خوشحالی اور امن کا گہوارا بنائے، عیدالاضحٰی پر غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے بھی دعاگو ہیں۔





















