محکمہ موسمیات نے لاہور میں عید کے تینوں روز شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے تینوں روز لاہورمیں شدید گرمی پڑے گی،عید کے پہلے روز 42، دوسرے اور تیسرے روز درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
آج شہر میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دس روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔






















