محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، ہدایت کی ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ دن کو دھوپ میں نکنے سے احتیاط کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جون تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا ۔ جنوبی علاقوں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔





















