لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی بخارسے پانچ افراد موت کےمنہ میں چلے گئے ، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ اعداد و شمار جاری کردئیے۔
ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کےمطابق لاہور میں گزشتہ ماہ دو افراد کی موت ہوئی، ملتان اور بہاولپور سے بھی ایک ایک ڈینگی بخار کے مریض کی موت ہوئی۔
ڈیاگ کے مطابق گوجرانوالہ سے بھی ڈینگی بخار سے ایک مریض کا انتقال ہوا،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 122 ڈینگی بخار کے مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں رواں برس 10,387 ڈینگی بخار کے مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 51 ڈینگی بخار کے مریض سامنے آئے۔