اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے ملکی تجارت کا ماہانہ اور سالانہ ڈیٹا جاری کردیا۔
مرکزی بینک کے مطابق مئی 2025 میں ملکی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا مالی حجم 2.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب درآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 5.2 ارب ڈالر رہیں۔
نتیجتاً، مئی میں ملکی تجارتی خسارہ 23 فیصد کم ہوکر 2.6 ارب ڈالر رہا۔
تاہم، رواں مالی سال (جولائی 2024 تا مئی 2025) کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ کر 24 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔






















