عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 587 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 357 ڈالر پر پہنچ گیا۔





















