چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرکے کروڑوں انسانوں کوسزا دینا چاہتا ہے۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے اقوام متحدہ میں امریکی قائمقام مستقل مندوب سے ملاقات میں پاکستان کا مقدمہ سامنے رکھ دیا۔ کہا بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرکے کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بغیر تحقیق الزام تراشی کے بعد پاکستان پر حملہ سوالیہ نشان ہے۔ بھارتی مؤقف غلط ثابت کرنے کیلئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔ اس مؤقف کو من و عن بیان کردینا کافی ہے۔
بلاول بھٹو نے چین، روس، ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جنوبی کوریا، سیرا لیون، سلووینیا، امریکا کو بھی پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔
قبل ازیں بلاول بھٹو نے اوآئی سی رکن ممالک کو بھارتی جارحیت سے متعلق بریفنگ دی، پہلگام حملے کو بغیر تحقیق پاکستان سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کردیا۔ کہا بھارتی جارحیت نے خطے کو غیر محفوظ بنادیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔ پاکستانی سفارتی وفد نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو مسترد کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ کشیدگی کم کرنے، ثالثی، جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرنے پراوآئی سی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے، دنیا کو اس خطرناک رجحان کو معمول بننے سے روکنا ہوگا، امن کا راستہ صرف مکالمے اور سفارت کاری سے ممکن ہے۔





















