وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے 4 اہم بنیادی نکات پیش کردیئے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، خبردار کیا کہ مودی سرکار نے پھر کوئی حماقت کی تو منہ کی کھائے گی۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت سے ڈی جی ایم اوز کے علاوہ کوئی رابطہ نہیں۔ بات چیت کرنے کے لیے 4 نکات ہیں، کشمیر کے بغیر معاملہ طے نہیں ہوسکتا۔ پہلے جنگ بندی کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔ اس کے بعد تجارت کی بات کرسکتے ہیں ۔ دہشت گردی پر بھی بات کرنی ہے تو کرلیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور 4 رافیل طیارے گرائے۔ ہندوستان کے کہنے پر امریکا نے پاکستان سے رابطہ کیا جس کے بعد سیز فائر ہوا۔ امید ہے بھارت دوبارہ ایسی حماقت نہیں کرے گا۔ اگرکی تو معاشی نقصان اسی کا ہوگا۔
شہباز شریف نے یہ خوشخبری بھی سُنائی کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں، زراعت کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف سے بات کررہے ہیں۔





















