انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025 کے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے تاریخوں اور مقامات کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق 50 اوورز کے اس 13 ویں ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 ستمبر سے 2 نومبر 2025 تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا جن میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم (بنگلورو)، اے سی اے اسٹیڈیم (گوہاٹی)، ہولکر اسٹیڈیم (انڈور)، اے سی اے وی ڈی سی اے اسٹیڈیم (وشاکھاپٹنم)، اور آر پریماداسا اسٹیڈیم (کولمبو) شامل ہیں۔
🚨 BREAKING NEWS 🚨
— ICC (@ICC) June 2, 2025
ICC confirms dates and fixtures for 2025 Women's Cricket World Cup in India 📝https://t.co/myj2Gfamkv
ٹورنامنٹ کا آغاز 30 ستمبر کو بنگلورو میں میزبان بھارت کے میچ سے ہوگا۔
پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا اور فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں شیڈول ہے۔
ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔





















