اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ہفتے میں 405مقدمات درج کیے گئے۔
سی ٹی او اسلام آباد کےمطابق ٹریفک رولزکی خلاف ورزی پر ایک ہزار 633 موٹر سائیکل،633 گاڑیاں تھانےمنتقل کی گئیں، اوور لوڈنگ کرنے والے 35 ٹرک بھی تھانے میں بند ہیں،لین خلاف ورزی پر81،بغیر لائسنس کے 140، ٹرپل سواری پر65 مقدمات درج کیے گئے۔
سی ٹی او اسلام آبادکاکہنا ہےکہ 84 کم عمرڈرائیورز پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے،ٹریفک اہلکار یقینی بنائیں کہ کوئی بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ نہ کر سکے۔






















