اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست دی تھی جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد سنایا جائے گا۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق اپریل میں کل 10 ارب 51 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ یونٹس فراہم کی گئی۔
بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8 روپے 94 پیسے جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی۔
ماہ اپریل میں تقریباً 22 فیصد بجلی پانی، ساڑھے چودہ فیصد مقامی کوئلے اور 10 فیصد درآمدی کوئلے سے پیدا کی گئی۔




















