محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔
اعلامیے کے مطابق قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ضروری ہے، کھالیں جمع کرنے کی اجازت دیتے وقت نیکٹا کی جاری ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے۔
کمشنر، ڈپٹی کمشنرز یہ یقینی بنائیں صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ یا بینر لگانے پر پابندی ہوگی، گاڑیوں پر پارٹی پرچم، یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرکے بھی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو اجتماعی قربانی کی اجازت دینے کا اختیار ہوگا۔






















