سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس کھائی میں گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مسافر بس صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی۔






















