چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق تحصیل بھوآنہ میں نہ معلوم افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کردیا،حملے میں خاتون ورکرکا سر پھٹ گیا،جبکہ مرد ورکر کا بازو فریکچر ہوگیا۔
زخمی ورکرزکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔خیال گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔






















