بجٹ میں ٹیکس بڑھنے اور نئے ٹیکسز لگنے کی خبروں پر اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی۔
بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 949 سے زائد پوائنٹس کھودیے۔ مارکیٹ ایک لاکھ 19 ہزارپوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 949 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 18 ہزار181 پوائنٹس پر آگیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف کے متفق نا ہونے سے سرمایہ کار پریشان ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں آج سے شروع ہونے والے رول اوور ویک کا بھی دباؤ ہے، بجٹ کے حوالے سے غیریقینی ختم ہونے پر مارکیٹ کم بیک کرسکتی ہے۔





















