کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق تین افراد کی شناخت ہوگئی ۔
کوئٹہ میں گزشہ روز گیس لیکج کے دوران ٹینکی پھٹنے سے جاں بحق تینوں افراد کا تعلق دنیاپور کے نواحی علاقہ چھتہ پھوڑ سے ہے۔
لواحقین کےمطابق عارف،محسن اورمعاویہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ورکشاپ میں ایک ٹرک کی مرمت کر رہےتھے کہ اس دوران گیس ٹنکی لیکج کے باعث دھماکے سے پھٹ گئی جس سے تینوں نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے،جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔
جان بحق عارف کی عمر 40سال جبکہ محسن 25 اور معاویہ کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے جاں بحق افراد کی میتیں آج آبائی گاؤں چھتہ پہوڑ پہنچیں گی۔






















