اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور، پشاورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی،کوہاٹ ،کرک، لکی مروت ، بنوں ، ڈی آئی خان اور گلیات میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب میں مری ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، خوشاب ،سرگودھا ، میانوالی ، جہلم ،حافظ آباد ، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ۔۔۔ منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ ،بھکر،ملتان،ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیزاور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ بلوچستان میں ژوب ، موسی خیل ، بارکھان ، خضدار ، آواران ، لورا لائی ، لسبیلہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔






















