نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی منظوری دے دی گئی ہے، جس میں مختلف اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 110 صفحات پر مشتمل دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سات سالوں میں کراچی کے پاور سیکٹر میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سالوں میں کراچی میں بجلی کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچنے اور طلب 5 ہزار میگاواٹ ہو گی ، کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں ریٹرن ڈالر سے منسلک کر دیا گیا ، ٹیرف پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی تاکہ کمپنی اور صارفین دونوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
کے الیکٹرک کے مطابق نئے ٹیرف کے تحت بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 3.31 روپے کا فرق آئے گا،تاہم صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں یکساں بجلی ٹیرف کے باعث صارفین کیلئے بجلی کی قیمت پر اثر نہیں پڑے گا، ٹرانسمیشن پر 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی کی منظوری دی گئی، ڈسٹریبیوشن پر 14 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی منظور کیا گیا۔ کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن پر 15 فیصد,ڈسٹر یبیوشن پر 16.67 فیصد ریٹرن مانگاتھا ، کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن پر او اینڈ ایم لاگت 9.22ارب روپے کی درخواست کی تھی ۔ نیپرا نے ٹرانسمیشن کیلئے او اینڈ ایم 6.66 ارب روپے منظور کیا۔






















