روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ملکوں نے ایک بار پھر جنگی قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے مجموعی طور پر 307 جنگی قیدیوں کو رہا کیا۔
یہ تبادلہ استنبول مذاکرات میں طے پانے والے اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت ایک ہزار قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دونوں ملکوں کے درمیان 390 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔
یہ مسلسل تبادلے دونوں ممالک کے مابین کشیدہ تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس عمل سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔





















