پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسّمیع خان نے ایک اہم پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے 90 سال پرانے پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں مجوزہ ترمیم کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ سول بیورو کریسی کو لامحدود اختیارات دیے تو پیٹرول پمپس بند کر دیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کے ذریعے اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کو غیر معمولی اختیارات دیے جا رہے ہیں، جس کے تحت وہ کسی بھی پیٹرول پمپ کو سیل کر سکیں گے۔ مزید برآں، مجوزہ قانون کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک ڈیلر عدالت سے بھی رجوع نہیں کر سکے گا۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر سول بیوروکریسی کو لامحدود اختیارات دیے گئے تو ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کر دیے جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کل اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کا امکان ہے تاکہ اس معاملے پر بات چیت کی جا سکے، بیوروکریسی کو لامحدود اختیارات دینا کسی صورت قبول نہیں۔






















