بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
جیولرز کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کی معمولی کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ جبکہ 22 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹس میں 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار471 روپے،10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے فی تولہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، اس وقت سونے کے نرخ 1 ہزار 992 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔