بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کے موقع پر لیہ میں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں معرکہ حق کنونشن کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
پارٹی ترجمان کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان ملتان ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں جہاں مرکزی و صوبائی رہنماوں نے استقبال کیا ، عبدالعلیم خان معرکہ حق کنونشن میں شرکت کیلئے لیہ روانہ ہو گئے ہیں ۔
دوسری جانب صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے استقبال کیلئے مقامی قیادت اور کارکن پٹھان ہوٹل چوک پہنچ گئے ہیں ، سابق ایم پی اے پی پی 278 نیاز حسین خان گشگوری ، صدر آئی پی پی کا استقبال کریں گے۔
پنڈال میں استحکام پاکستان اور قومی پرچموں کی بہارہے جبکہ کارکنان پرجوش ہیں۔ کارکنا ن کا کہناتھا کہ پاک افواج نے جسطرح بھارت کو شکست دی صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ کارکنان صدر آئی پی پی کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ ملتان شہر سے لیہ تک کی شاہراہ پر قومی و پارٹی پرچم سجا دئے گئے۔






















