مکۃ المکرمہ میں مسجد الحرام کے 13ویں اور آخری مینار پر ہلال کی تنصیب کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
مسجد الحرام کے باب الفتح کے سامنے والے مینار کو کثیر دھاتی چمکتے ہلال سے مزین کردیا گیا، یہ مسجد الحرام کا 13 واں اور آخری مینار تھا جس پر ہلال کی تنصیب کردی گئی ہے۔
مسجد الحرام کے توسیعی پروگرام کے تحت تمام میناروں پر دھاتی ہلال کی تنصیب کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ہلال کی لمبائی 9 میٹر اور 2 میٹر کی بنیاد پر کھڑے اس ہلال کی ساخت میں کاربن، فائبر اور کندہ کیا گیا شیشہ بھی استعمال کیا گیا ہے، جبکہ اس کا اندرونی ڈھانچہ فولاد سے تیار کیا گیا تاکہ مضبوطی اور استقامت کے ساتھ ہلال اپنی جگہ پر قائم رہ سکے۔
توسیعی منصوبے میں اونچی چھتوں کے ساتھ سنگ مرمر اور کندہ کئے گئے شیشے کا کام کیا گیا ہے، عربی خطاطی کے نمونے جن میں آیات قرآنی تحریر ہیں، یہ سب چیزیں مسجد حرام کے مجموعی حسن کا حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تجریدی آرٹ سے مزین دیواریں، گنبد اور شیشے، سرامکس اور سفید پتھر سے بنی زییائش اس منصوبے میں شامل ہے۔