دبئی میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی گرام 0.25 اور 10 گرام نرخ 2.50 درہم گرگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 4 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 0.25 درہم کمی ہوئی، جس کے بعد نرخ 241.25 درہم پر آگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 2.50 درہم کم ہو کر 2 ہزار 412.50 درہم پر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.25 درہم کم ہوئی اور فی گرام نرخ 223.50 درہم پر آگئے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 2.50 درہم کمی سے 2 ہزار 235 درہم ہوگئے۔