خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔
رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ اٹھا دیا،انہوں نے کہا
برینڈزکا نام دے کرلوکل ٹیکسٹائل نےاپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں،جو لیڈیزسوٹ 7 سے8 ہزار روپےمیں ملتا تھا اب اس کی قیمت 20 ہزار ہے،ان پرچیک اینڈ بیلنس کون رکھے گا؟جوگھر سے اٹھتا ہےوہ ٹیکسٹائل کےکام پر لگ جاتا ہےاپنا نام رکھ لیتا ہے۔
اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری تجارت ذوالفقارعلی بھٹی نےکہا کہ لوکل مارکیٹ اور ریٹیل مارکٹ پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے،لوکل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔






















