سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل کی تعیناتی تاحیات ہے۔
سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی تاحیات ہے ۔۔۔ سینیٹر فیصل واوڈا #Pakistan #SamaaTv #NadeemMalikLive pic.twitter.com/GQCN33AMTI
— Nadeem Malik 🇵🇰 (@nadeemmalik) May 20, 2025
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں اور فیلڈ مارشل کی ملازمت میں کوئی مدت کا تعین نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تمام تعیناتیاں ، مدت میں توسیع اور ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر ایوب خان پر جتنی بھی تنقید کریں لیکن ہم اُس دور کی چیزیں چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم اور قابل ایڈمنسٹریٹر ہیں، بات چیت کا راستہ کھولیں اور معاملات آگے بڑھائیں تاہم ابھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا۔
بیرسٹر عقیل
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابینہ اجلاس میں آرمی چیف عاصم منیر کو ترقی دینے کی تجویز دی جبکہ ایئر چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ، ان کی ریٹائرمنٹ میں ابھی وقت ہے۔
بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا تعین کیا اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت کی قانون سازی اسی پارلیمنٹ نے کی۔






















