محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال، دیر،سوات، کوہستان، بٹگرام میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پشاور، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی بارش کا بھی امکان ہے۔ نوشہرہ، چارسدہ، کرم، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، لاہور، سرگودھا، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال میں بارش متوقع ہے۔ فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، بھکر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہےگا، دوپہر کے بعد سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم او خشک رہے گا۔
کراچی میں آج موسم گرم اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندری ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے۔ ہواؤں کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شہر میں آج زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔





















