پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کی فروخت کیلئے ہدف سے 5 گنا زائد آفرز موصول ہوگئے۔
حکومت نے گرین سکوک بانڈزفروخت کرکے 30ارب کا سرمایہ اکٹھا کرنا تھا تاہم بینکوں اور سرمایہ کاروں نے ہدف سے 5 گنا زائد 162ارب روپے کے گرین بانڈز خریدنے کی آفرز کیں۔
حکومت نے گرین سکوک بانڈز پر10.63فیصد کی شرح سے منافع کا اعلان کیا ہے، پہلے گرین سکوک بانڈز اسلامک شریعہ اصولوں کے مطابق جاری کئے گئے ہیں۔ پہلی بار صرف 5ہزار روپے سے بانڈزخریداری میں عام شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ نے جمعہ کو پی ایس ایکس میں اپنے پہلے ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ کا اجراء کردیا ہے، جس کی مالیت 30 ارب روپے ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ے کہا کہ یہ سکوک پاکستان کی معیشت اور کیپیٹل مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، اجارہ اسٹرکچر پر مبنی تین سالہ یہ سکوک متغیر شرح پر جاری کیا جارہا ہے اور یہ سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک فریم ورک کے تحت جاری ہوگا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں بشرطیکہ ملک معاشی استحکام برقرار رکھے اور توانائی، ٹیکس اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری رکھے۔




















