محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم شام اور رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
بٹ گرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم خیبر، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع دن کے اوقات میں شدید گرمی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام، رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیزہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جہلم، خوشاب، منڈی بہاؤالدین اورگجرات میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔ بعداز دوپہر پنجاب کے وسطی، جنوبی اضلاع میں تیز اورگرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعداز دوپہر سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز،گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنا اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔






















