جڑانوالہ موٹروے ایم تھری پر ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق تیز رفتار بس نے اور ٹیک کرتے ہوئےسائیڈ ماری تو کنٹینر مزدا سے جا ٹکرایا،جس کے بعدکنیٹر اور مزدا بےقابو ہوکرموٹروے سے نیچےکھائی میں جا گرے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد کی شناخت اعظم فرمان علی اورزمان کے نام سے ہوئی،دونوں گاڑیاں لاہور کی جانب جارہی تھی۔
دوسری جانب لاہورسیالکوٹ موٹروے پرٹرک کا ٹائر کھلنےسےحادثہ پیش آیا ہےجس کے نتیجے میں 13مزدور زخمی ہوگئے،ریسکیو حکام کاکہنا ہےکہ گندم سےبھرےٹرک پرتقریباً 25مزدورسوارتھے، چھ مزدور شدید زخمی ہیں،جنہیں تشویشناک حالت میں لاہور میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔






















