اکتوبر 2023 کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.007 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر کی فروخت 4.253 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 5.78فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.292ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2022کی فروخت 3.890ملین ٹن سے 15.38فیصد کم رہی۔
ماہ اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات 97.33فیصد اضافہ سے 7لاکھ15ہزار 28ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2022میں 3لاکھ62ہزار 350ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔