دبئی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، فی گرام 1.25 اور 10 گرام قیمت 12.50 درہم بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں تین نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 1.25 درہم کا اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 241.50 روپے پر آگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 12.50 درہم بڑھ کر 2 ہزار 415 درہم پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 1.25 درہم کا اضافہ ہوا اور فی گرام نرخ 223.75 درہم پر آگئے جبکہ متحدہ عرب امارات میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 12.50 درہم بڑھ کر 2 ہزار 2237 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2005 ڈالر پر برقرار رہی جبکہ جبکہ پاکستان میں فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے دو لاکھ 14 ہزار 400 روپے ہوگئے۔