انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت آٹھ مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اوران کے شوہر کی عبوری ضمانت میں تیرہ جون تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نےضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی،مسرت جمشید چیمہ اور انکے شوہر جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانت کی معیادختم ہونےپرعدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنےکیلئےمہلت طلب کی۔
سرکاری وکیل نےبتایا مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے اس لئےاسے پیش کرنےکیلئے مہلت دی جائے، عدالت نےعبوری ضمانت میں توسیع کردی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرمسرت جمشید چیمہ اوران کے شوہرجمشید چیمہ کے وکلا ضمانت کی درخواستوں پر دلائل کیلئے پیش ہوں۔






















