پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں اور 42 گیندوں سے شکست دیتے ہوئے اہم کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں 3 وکٹو ں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں صائم ایوب 49 جبکہ میکس برینٹ 38 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ مچل اوون نے ایک اور بابراعظم نے 8 رنز بنائے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے دو جبکہ ڈیوڈ ولی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19.1 اوورز میں پوری ٹیم 108 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شائے ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 17 ، یاسر خان نے 10 ، محمد حسنین نے 11 رنز بنائے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3 ، لیوک ووڈ اور معاذ صداقت نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ الرازی جوزف ، صائم ایوب اور علی رضانے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔