ملک میں سونے کی قیمت میں 13 سو روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد 24قیراط فی تولہ سونے کے نرخ2 لاکھ12 ہزار روپے ہوگئے
22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 94 ہزار 3سو 33 روپے فی تولہ ہوگئی۔،اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 81 ہزار756 اور 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 66 ہزار 609 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ہزار987 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے،۔
واضح رہے گزشتہ روز سونے کا ریٹ 2 لاکھ 13 ہزار3 سو روپے پر بند ہوا تھا۔