فلسطینی عوام شمالی غزہ سے نکل جاؤ،اسرائیلی وزیراعظم کی پھر دھمکی
القسام بریگیڈکے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین اسرائیلی فوج پر حملے جاری رکھیں گےاور غزہ میں صہیونی فوج کو عبرت کا نشان بنادیں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوعبیدہ نے کہا دشمن کی صفوں میں گھس کر اسے نقصان پہنچایا ،جھڑپوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک کردیئے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم ،نیتن یاہونے فلسطینی عوام کو پھر دھمکی دی ہے کہ غزہ سے نکل جاؤ،حماس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
،نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ پر حملے نہیں رکیں گے،ہم مزید آگے بڑھیں گےاور یہ جنگ جیتیں گے۔
ادھر محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں حزب اللہ طاقت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے، جبکہ امریکا کو لبنان سے اسرائیلی افواج پر حملوں پر تشویش ہے۔
جان کربی نے کہا کہ غزہ میں امریکی شہریوں کی اکثریت رفح کراسنگ کے قریب ہے،اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔