لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ تیز آندھی اور بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرٹ بورڈ کی جانب سے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باولرز کی خوب دھنائی کی اور 11.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے نصف سینچریاں بنائیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرارا احمد نے دو کٹیں حاصل کیں اور خرم شہزاد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔