صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ لیبر ڈے ہر محنت کرنے والے کی عزت وتکریم کا دن ہے۔
وفاقی وزیر نے تمام مزدوروں سے اظہاریکجہتی اوران کی ہمت کو سلام پیش کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا محنت کشوں کا پسینہ معیشت کے چراغوں میں روشنی کا باعث ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ سرکاری و نجی اداروں میں ورکرز کا تحفظ ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔ مزدوروں کو سہولیات اور ساز گار ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا مزدورکی کم سے کم اجرت میں اضافہ خوش آئند ہے اوراس سےمزید بہتری آئے گی ۔ محنت کشوں کے بغیر معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا، ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔





















