پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ بھارت علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے،آج ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کےجواب میں ہائی الرٹ کااعلان کردیاگیاہے،ایسے وقت میں قومی اتحاد اورقابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے،بھارتی دھمکیوں کےجواب میں ہائی الرٹ کااعلان کردیاگیاہے،بھارت علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے،
بانی پی ٹی آئی کا پیغام واضح ہےامن ہماری ترجیح ہے لیکن اسےبزدلی نہیں سمجھنا چاہیے،ملک کی قیادت ایک خاموش اورغافل حکومت کر رہی ہے،بانی پی ٹی آئی واحد رہنما ہیں، جو پاکستان کی خود مختاری کے دفاع اور قومی اتحاد کا مطالبہ کررہے ہیں،بحران کی اس گھڑی میں بانی پی ٹی آئی کی قیادت ناگزیر ہے۔
اس نازک وقت میں بانی کوقید تنہائی میں رکھنا محض ناانصافی نہیں ،ملک دشمنی ہے،تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ بانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔






















